انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم سے ڈیبیو کرنے والی ایلناز نوروزی کی بھارتی فلم میں انٹری

ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘مان جاؤ نا’ سے ڈیبیو کرنے والی ایرانی ماڈل و اداکارہ ایلناز نوروزی اب بھارتی فلم ’کھڈو کھنڈی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

ایرانی نژاد جرمن ماڈل و اداکارہ ایلناز نوروزی نے پاکستانی فلم ’مان جاؤ نا‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے عدیل چوہدری کے ساتھ اہم کردار نبھایا تھا۔

تاہم اس فلم کے بعد اداکارہ بھارت چلی گئیں اور اب وہ بھارتی پنجابی ہندی فلم ’کھڈو کھنڈی‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ فلم میں ایلناز نوروزی کے کردار کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی، جسے اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے شیئر کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ایلناز نے فلم کا پوسٹر اور اس کے گانے بھی مداحوں سے شیئر کیے۔

فلم ساز روہت جگراج کی یہ فلم رواں ماہ 20 اپریل کو ریلیز ہوگی، جو بھارت کے چھوٹے سے گاؤں سنسار پور سے ہاکی کھیلنے والے ایک نوجوان کی کہانی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ ایلناز کو انگریزی، اردو، جرمن اور پنجابی زبان پر عبور حاصل ہے اور وہ اس سے قبل بھارت میں مختلف پنجابی فلمی ویب سیریز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close