انٹرٹینمنٹ

عائشہ خان کی رسم حنا کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ عائشہ خان کی رسم حنا کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ گزشتہ روز اداکارہ عائشہ خان کی مہندی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کے بہترین دوست حمزہ علی عباسی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

مہندی کی تقریب میں عائشہ خان مرون رنگ کے لباس اور سنہرے دوپٹے میں بھاری زیورات کے ساتھ مشرقی دلہن کے روپ میں نہایت حسین لگ رہی تھیں۔

عائشہ خان میجر عبقہ ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہیں جس کا اعلان انہوں نے چند روز قبل فیس بک پر کیا تھا ۔ اپنی پوسٹ میں عائشہ خان نےشوبز سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں داخل ہوتے وقت بہت اطمینان محسوس کررہی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے منگیتر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں سے نئی زندگی کیلئے دعا کی درخواست کی تھی۔ عائشہ خان اور میجر عبقہ ملک کافی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں تاہم دونوں نے گزشتہ سال ایک دوسرے سے منگنی کی تھی۔

واضح رہے کہ شوبز کیریئر کے دوران عائشہ خان کانام کئی بار اداکار ہمایوں سعید اور پھر حمزہ علی عباسی کے ساتھ جوڑا گیا، جب کہ منگنی کے اعلان کے بعد کئی صارفین نے انہیں مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہا اب حمزہ علی عباسی کا کیا ہوگا جس پر عائشہ نے تمام لوگوں کو جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ حمزہ اور میں صرف دوست ہیں اور وہ حمزہ علی عباسی کو اپنے نکاح میں گواہ بنائیں گی۔

عائشہ اور حمزہ کی دوستی کا ثبوت ان تصاویر میں واضح طور پر موجود ہے جس میں عائشہ میجر عبقہ اور حمزہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close