انٹرٹینمنٹ

عائشہ خان کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

اسلام آباد: سابق اداکارہ عائشہ خان، میجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دلہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔

عائشہ خان ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دلکش نظر آئیں، انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی مہندی کی تصاویر تو پسند کی جا ہی رہی تھیں اور اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی مقبول ہوچکی ہیں۔

عائشہ خان کے چاہنے والے ان کے نکاح پر بے حد خوش ہیں اور مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

عائشہ خان کی رخصتی آج شب ہوگی جس میں شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے۔ جب کہ ولیمے کی تقریب کل 15 اپریل کو ہوگی۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے شادی کے باعث شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ دیا ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close