Featuredانٹرٹینمنٹ

عارفہ صدیقی کی دھماکے دار واپسی کا اعلان، مداح خوشی سے ناچ اٹھیں گے

ماضی كی معروف اداكارہ اور گلوكارہ عارفہ صديقی نے شوبز ميں دوبارہ واپس آنے كا گرين سگنل دے ديا۔ اس بار عارفہ صدیقی بطور گلوكارہ بھرپور انداز سے ميوزک انڈسٹری ميں انٹری كا ارادہ ركھتی ہيں۔ اس سلسلہ ميں انہوں نے باقاعدہ تياری بھی شروع كردی ہے۔واضح رہے كہ عارفہ صديقی نے استاد نذر حسين سے شادی كے بعد گلوكاری اور اداكاری كو خيرباد كہہ ديا تھا البتہ كچھ عرصہ قبل جب ان كے شوہر كا انتقال ہوا تو انہوں نے نوجوان گلوكار تعبير علی سے شادی كرلی تھی، جن كے كہنے پر عارفہ صديقی نے كئی سال بعد گلوكاری شروع كردی ہے اور جلد ہی وہ اس كا عملی مظاہرہ بھی كريں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close