انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ نرگس فخری کی اپنے دوست کے ساتھ ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی کہ ہر کسی نے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں

ممبئی: ہندوستانی فلموں میں ’’بوس و کنار ‘‘ کے سین کے حوالے سے صرف عمران ہاشمی ہی ’’بدنام ‘‘تھے لیکن اب ہر فلم میں ہی ’’بوس و کنار ‘‘ کے واقعات اتنے بڑھ گئے ہیں کہ شائد ہی کو انڈین فلم ایسی ہو جس میں فحش نگاری دیکھنے میں نہ آتی ہو ،بالی ووڈ کی تقریبا ہر فلم میں ہی ہیرو اپنی ہیروئین کے ساتھ لبوں کے ساتھ لب جوڑے نظر آتا ہے لیکن اب بھارتی فنکاروں کو لگتا ہے کہ اس ’’رسم بد ‘‘ کی عادت سے پڑ گئی ہے اور بھارتی ستاروں کی حقیقی زندگی میں بھی ایسے مناظر اکثر و بیشتر دیکھنے کو ملتے رہے ہیں کہ جب فلمی جوڑے کسی تقریب میں بغل گیر ہوتے ساتھ ہی ایک دوسرے کو’’ چومنا ‘‘شروع کر دیتے ہیں۔

معروف ہندوستانی فلم ’’میں تیرا ہیرو ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ہندوستان کی ان خوبرو اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے اداکاری سے زیادہ فحش کرداروں،مختصر لباس اور اپنے بے باکانہ انداز سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا ،تاہم اب سوشل میڈیا پر نرگس فخری کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کسی فلم کا سین نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں وہ اپنے امریکی دوست اور ہدایت کا رمٹا لونزو کے ساتھ بوس و کنار کر رہی ہیں ،نرگس فخری نے یہ ویڈیو مٹالونزو کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد یتے ہوئے شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی مشہور اور’’ کھلی ڈلی ‘‘اداکارہ نرگس فخری بھارتی فلموں میں اپنے بے باکانہ کردار اور عام زندگی میں پہنے جانے والے مختصر لباس میں اکثر و بیشتر خبروں میں ’’اِن ‘‘ رہتی ہیں ،آج ہی نرگس فخری نے اپنے سوشل میڈ یا اکاؤنٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے انتہائی قریبی امریکی دوست اور ہدائیت کار مٹالونزوکے ساتھ’’ لپٹی ‘‘ نظر آ رہی ہیں بلکہ اپنے دوست کے ساتھ ’’ فرنچ کس ‘‘ کر رہی ہیں ،اس موقع پر نرگس فخری بڑے جذباتی انداز میں اپنے دوست کو باآواز بلند اس کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ نرگس فخری حال ہی میں اپنے اس دوست کی سالگرہ میں شرکت کرنے امریکہ پہنچی ہیں ،نرگس فخری نے ’’ٹویٹر ‘‘ ویڈیو پوسٹ کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ ’’انسٹا گرام ‘‘ پر ’’ اپنے اس امریکی دوست کے ساتھ بوس و کنار ‘‘ کرتے ہوئے اپنی تصویریں بھی شیئر کی ہیں ۔ اس ویڈیو اور تصاویر کے وائرل ہونے کی دیر تھی کہ بالی ووڈ میں ایک ہنگامہ مچا ہوا ہے جبکہ نرگس فخریکے فینز میں قیاس آرائیاں بھی شروع ہو گئی ہیں کہ نرگس فخری نے کا آدتیہ چوپڑا سے بریک اَپ ہو چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب وہ آدتیہ چوپڑا کی بجائے اپنے امریکی دوست کی بانہوں میں جھولتی ہوئی نظر آ رہی ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close