انٹرٹینمنٹ

الیانا ڈی کروز حاملہ ہیں اور وہ ۔۔۔ کیا انہوں نے شادی کرلی؟ بھارتی میڈیا سے ایسی خبر آگئی کہ سن کر اجے دیوگن کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ممبئی: حال ہی میں ریلیز ہونے والی اداکار اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ ‘ میں ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی الیانا ڈی کروز اس وقت بھارتی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم اس بار وجہ کوئی فلم وغیر نہیں بلکہ افواہیں کہ وہ مبینہ طور پر حاملہ ہیں اور وہ اس چیز کو چھپا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کچھ عرصہ قبل یہ افواہیں آئیں تھیں کہ بھارتی اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ ’اینڈریو نیبون‘ سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے تاہم انہوں نے کبھی اس بارے میں اعتراف نہیں کیا اور نہ ہی ان خبروں کی تردید کی بلکہ خاموشی کو اپنا ہتھیار بنایا تاہم اب خبریں ہیں کہ وہ حاملہ ہیں اور اپنا پہلے بچے کو جنم دینے جا رہی ہیں۔ الیانا ڈی کروز نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو شوبز سے دور رکھا ہے اور انہوں نے کبھی بھی اس پر عوامی سطح پر کھل کر بات بھی نہیں کی ہے اور ہمیشہ کی طرح انہوں نے اس معاملے پر بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2017 میں الیانا ڈی کروز نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ کرسمس منا رہی تھیں تاہم اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے اس تقریب کا کریڈٹ اپنے بوائے فرینڈ کو دیا لیکن سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ انہوں نے پوسٹ میں اینڈریوں کو مینشن کرتے ہوئے ’hubby‘ لکھا تھا جس کا مطلب ’شوہر ‘ ہوتا ہے۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کے بعد سے یہ خبریں شروع ہوگئیں کہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی رچالی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close