انٹرٹینمنٹ

” مجھے بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا اور ۔۔۔“ عائشہ عمر نے بھی تہلکہ خیز انکشاف کردیا، شوبز انڈسٹری میں ”تھرتھلی“ مچا دی

لاہور: ماڈل و گلوکارہ میشاء شفیع کے علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کئے تو کئی دیگر اداکارائیں بھی میدان میں آ چکی ہیں۔ مزاحیہ ڈرامے ”بلبلے“ سے شہرت حاصل کرنے والی عائشہ عمر بھی ان میں شامل ہیں جنہوں نے کئی مرتبہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بننے کا انکشاف کیا ہے۔

میشاءشفیع کے علی ظفر پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ انہیں یہ تو معلوم نہیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ بول رہا ہے تاہم یہ امید بھی ظاہر کی کہ جلد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

اس کیساتھ ہی انہوں نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں خواتین کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جانا معمول کی بات ہے اور انہیں بھی کیرئیر کے دوران کئی مرتبہ جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کوک سٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ مشا شفیع نے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ میشاءشفیع کے بعد پاکستان کی ایک اور نوجوان لڑکی نے بھی میشاءشفیع کے الزامات کی تائید کی اور کہا کہ علی ظفر کی جانب سے انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

دوسری جانب علی ظفر نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ وہ تمام الزامات کا جواب عدالت میں دیں گے اور اب گلوکارہ بھی عدالت میں ہی جواب دیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close