انٹرٹینمنٹ

میشا شفیع نے جیسے ہی علی ظفر پر الزام لگایا تو انہیں فوری طور پر ’انعام‘ میں یہ چیز مل گئی، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے گلوکار و اداکار پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد اکثر سوشل میڈیا صارفین اسے سستی شہرت کا ذریعہ قرار دے رہے ہیں اور ان کے اس دعویٰ کو جھٹلانے کیلئے یہ دلیل بھی دے رہے ہیں کہ الزام لگانے کے صرف آدھے گھنٹے بعد ہی میشا شفیع کے ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔

جمعرات کی سہہ پہر میشا شفیع کی جانب سے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا جس کے بعد پورے پاکستان میں اس موضوع پر شدومد کے ساتھ بحث چھڑ گئی ہے لیکن ایسے میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اسے میشا شفیع کی جانب سے سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ کہہ رہے ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میشا شفیع نے جس وقت علی ظفر پر الزام لگایا اس وقت ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد صرف 30 ہزار کے قریب تھی لیکن جیسے ہی انہوں نے یہ الزام عائد کیا تو اس کے صرف 30 منٹ کے اندر ان کے فالوورز کی تعداد بڑھ کر 90 ہزار ہوگئی جس کے بعد ان کے فالورز کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور اب ٹوئٹر پر ان کے فالورز کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

سستی شہرت کے الزام کو اس لیے بھی توجہ حاصل ہورہی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف میشا شفیع کی تشہیر ہورہی ہے بلکہ علی ظفر کا بھی ذکر ہورہا ہے جن کی فلم ’ طیفا اِن ٹربل‘ بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ دنیا بھر کی شوبز انڈسٹریز میں لوگ اپنی فلموں کی تشہیر کیلئے اسی قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ ہالی ووڈ میں اکثر اوقات صرف اسی ہیروئن کی فحش تصاویر لیک ہوتی ہیں جس کی فلم ریلیز ہونے والی ہوتی ہے اسی طرح بالی ووڈ میں صرف وہی خاتون جنسی ہراسگی کے موضوع پر بات کرتی ہے یا بچپن میں زیادتی کا شکار ہوئی ہوتی ہے جو اپنی فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close