انٹرٹینمنٹ

”یہ رات کو پارٹیوں میں جاتے ہیں جہاں کباب کے ساتھ۔۔۔“ ایاز امیر نے میشا شفیع کے الزامات پر ایسا تبصرہ کر ڈالا کہ ہر اداکارہ کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

لاہور: گلوکارہ و اداکارہ میشاءشفیع کے گلوکار و اداکار علی ظفر پر الزامات کے بعد ہر کوئی اپنا موقف پیش کرنے میں مصروف ہے اور طرح طرح کے تبصرے سامنے آ رہے ہیں مگر معروف صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر نے اس معاملے پر ایسا تبصرہ کر ڈالا ہے کہ ہر اداکارہ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ ”آپ ایک پوزیشن آف اتھارٹی میں ہوں، کوئی پروڈیوسر ہوں ، جیسے وہ ہاروی وائن سٹائن تھا تو آپ اپنی پوزیشن کو ناجائز استعمال کر کے کچھ کرتے ہیں تو وہ بات ہراسگی میں آتی ہے۔ ہاروی وائن سٹائن پر ایک الزام نہیں لگا بلکہ کئی الزامات لگے کہ اس کا طریقہ واردات ہی یہی تھا۔

’می ٹی‘ موومنٹ کا ایک ردعمل بھی سامنے آیا ہے جیسا کہ فیشن ڈیزائنر کارل لاگرفیلڈ نے بیان دیا ہے کہ یہ کیا بات ہے کہ ہر کوئی الزام دے رہا ہے۔ کسی کا ہاتھ پکڑیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہراساں کیا ہے۔ اگر ماڈل گرلز کو اتنا ہی مسئلہ ہے تو پھر اس فیلڈ میں مت آئیں۔

یہاں پر تو علی ظفر بھی جانا پہچانا نام ہے اور میشاءشفیع کا بھی بڑا قد کاٹھ ہے۔ یہ چھوٹا سا طبقہ مکس پارٹیز میں جاتا ہے، اب وہاں پر پتہ نہیں کباب کے ساتھ وہ کیا چیز دوسری ہوتی ہے جو پیش کی جاتی ہے، مجھے تو نام بھی یاد نہیں آ رہا۔ آپ ایسی محفل میں جا رہے ہیں جہاں رات 12بجے کے بعد آپ کو کھانا مل رہا ہے، اب وہاں کسی نے کسی کی طرف دیکھ لیا یا کوئی جملہ کس دیا تو یہ ہراساں کرنا کیسے ہو گیا؟

میشاءشفیع نے علی ظفر پر الزامات لگائے تو دو اور خواتین بھی سامنے آ گئیں۔ ایک نے کہا کہ مجھ سے سیلفی بنا رہے تھے تو میری کمر پر ہاتھ لگایا تھا۔ دوسری ایک میک اپ آرٹسٹ ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ ذومعنی گفتگو بہت کرتے تھے، میں تو ابھی اپنے میک اپ روم میں گیا اور کہا کہ بات سنیں ابھی الزام لگ رہے ہیں تو کیا یہاں کوئی ذومعنی گفتگو تو نہیں کرتا، یہ سن کر وہ سب خواتین ہنس پڑیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close