انٹرٹینمنٹ

لندن میں پاکستانی ماڈل لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو 16 سال قید

لندن: برطانیہ میں ایک عدالت نے ایک پاکستانی ماڈل گرل کے چہرے پر تیزاب پھینکنے والے انگریز مجرم کو قصور وار قرار دے کر سولہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس 25 سالہ حملہ آور کی شناخت جان ٹوملین کے نام سے کی گئی تھی۔اس نے لندن میں پاکستانی مسلمان ماڈل لڑکی ریشم خان کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا جس سے اس کا پورا چہرہ ہی بگڑگیا تھا۔وہ اس وقت اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہی تھی۔

انگریز مجرم نے صرف مانچسٹر یونیورسٹی کی طالبہ ریشم کے چہرے پر ہی تیزاب نہیں انڈیلا تھا بلکہ ان کے ساتھ کار میں سوار ان کے چچا جمیل مختار کے سر پر بھی تیزاب انڈیل دیا تھا ،جس سے ان کے سر کی شکل بگڑ گئی اور گردن پر مستقل نشان پڑ گئے تھے اور وہ اپنے ایک کان کی قوت ِسماعت سے مکمل طور پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محروم ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close