انٹرٹینمنٹ

آمدنی کے ذرائع کیوں چھپائے، ایف بی آر کا راحت فتح علی خان کونوٹس

ایف بی آر نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کیاہے، جس میں دو ہزار تیرہ کے انکم ٹیکس گوشواروں میں آمدن کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق راحت فتح علی نے بیرون ملک پرفارمنس سے کروڑوں روپے کمائے، جن کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں کیاگیا،نوٹس میں راحت فتح علی خان سے معاوضے کی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ایف بی آرذرائع کا کہنا ہےکہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھارت میں گائے گئے گانوں کا معاوضہ بھی گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ہے۔ریجنل ٹیکس آفس ون نے گلوکار راحت فتح علی خان کو سکیشن ایک سوبائیس پانچ اے کے تحت نوٹس بھیج کر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایف بی آر نے ڈیفنس میں واقع راحت فتح علی خان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیج دیاہے، ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو بھیجے گئے نوٹس میں بیرون ملک سے ملنے والے معاوضہ کی مکمل تفصیلات مانگی ہیں۔
راحت فتح علی خان کے ترجمان نے ایف بی آر کا نوٹس ملنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے انکم ٹیکس کے حوالے سے کوئی نوٹس نہیں ملا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close