انٹرٹینمنٹ

’اب یہ بھی ۔۔۔‘ شردھا کپور نے اپنی ایسی تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، نئی بحث شروع ہوگئی

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے  اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کر دی ہے جس کے باعث اب سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو چکی ہے تاہم اب یہ رواج سا بنتا جا رہاہے کہ بالی ووڈ ستارے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے حیران کرنے میں لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج کل سونم کپور کی شادی کی خبریں تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر چل رہی ہیں اور ایسے میں شردھا کپور نے جلتی میں تیل چھڑکنے والا کام کر دیاہے۔

شردھا کپور نے فیس بک پر تصویر شیئر کی جس میں وہ پیلے رنگ کا لہنگا تھامے کھڑی ہیں اور بھارت میں عمومی طور پریہ لباس مہندی یا پھر ہلدی جیسی تقریب میں ہی پہنا جاتاہے اور اصل ہنگامہ اس وقت پر با ہوا جب صارفین نے ان کا تصویر کے ساتھ درج پیغام پڑھا جس میں لکھا ہے کہ ”سال کی سب سے بڑی تقریب کیلئے تیاری کرتے ہوئے “ ۔

کچھ صارفین کا کہناہے کہ لگتاہے کہ شردھا کپور شادی کرنے جارہی ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہناہے کہ ممکنہ طور پر یہ تقریب سونم کپور کی شادی کی ہی ہو سکتی ہے کیونکہ اس سال کا سب سے بڑا ایونٹ تو یہی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close