انٹرٹینمنٹ

ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

کراچی: پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ کلثوم سلطان 68 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ گئیں۔ کلثوم سلطان انجیو پلاسٹی کی غرض سے اسپتال میں زیر علاج تھیں کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث گذشتہ رات انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج کراچی کے علاقے بہادر آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو حیدرآباد سے بطور اناؤنسر کیا، جس کے بعد ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔ کلثوم سلطان نے متعدد اردو اور سندھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہور ڈراموں میں ‘ہوائیں’، ‘اندھیر نگری’ اور ‘رنگ حنا’ شامل ہیں۔

اداکارہ کلثوم سلطان زیادہ تر والدہ، نانی یا دادی کا معاون کردار نبھایا کرتی تھیں لیکن ان کی اداکاری میں سنجیدگی اور شائستگی دکھائی دیتی تھی۔ کلثوم سلطان تو مداحوں سے بچھڑ گئیں لیکن ان کی نرم مزاج شخصیت اور اداکاری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close