انٹرٹینمنٹ

’’پرڈیوسر نے کہا تم مجھے پسند ہو، میں تمہارے ساتھ شرمناک کام کرنا چاہتا ہوں اور پھر میرے کپڑوں ۔۔۔۔ ‘‘ معروف بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں طوفان برپا کردیا

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین اداکاراؤں کو فلموں میں کام کے بدلے جسمانی استحصال (کاسٹنگ کاؤچ)کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف  ہندوستان بھر میں ایک مہم شروع ہو چکی ہے جبکہ کئی بھارتی اداکارائیں فلمی کیرئیر میں اپنے ساتھ  پیش آنے والے ان’’گندے تجربات ‘‘کو  بھی میڈیا کے ساتھ شیئر اور اس گھٹیا سوچ کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں تاہم ایک معروف اداکارہ نے تو کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک ایسا شرمناک واقعہ شیئر کیا ہے کہ سن کر ہر کسی نے غصے اور شرم سے اپنی مٹھیاں اور آنکھیں ہی بھینچ لی ہیں ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے رپورٹر نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے ایک معروف بھارتی اداکارہ کا نام شائع کئے بغیر رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاسٹنگ کاؤچ ہندوستانی فلم انڈسٹری کی ایک کڑوی حقیقت ہے۔ ایک معروف اداکارہ (نام شائع نہیں کیا )کا کہنا ہے کہ ایک فلم پرڈیوسر نے مجھے کہا کہ ’’ تم مجھے پسند ہو ،میں تمہارے ساتھ جنسی تعلق قائم  کرنا چاہتا ہوں، جب میں نے اس کی مخالفت کی تو اس نے کہا کہ اگر مجھے نہ کہو گی تو میری فلم میں رول نہیں ملے گا۔

اس’’ نامعلوم ‘‘اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس پر ڈیوسر نے میری مرضی کے خلاف میرے جسم کو ہر جگہ چھوا اور مجھے کس کیا، مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا اور اس نے میرے کپڑوں کے اندر ہاتھ ڈال دیا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی معروف سینئر کوریو گرافر سروج خان نے گذشتہ روز ہی ایک انتہائی متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کاسٹنگ کاؤچ اور خواتین کے جسمانی استحصال کا سلسلہ تو بابا آدم کے زمانے ے چلا آ رہا ہے،یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،ہر کوئی ایک لڑکی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں لگا ہی رہتا ہے، سرکار بھی یہی کرتی ہے، پھر ہم صرف فلم انڈسٹری کے پیچھے ہی کیوں پڑے ہیں؟ یہ کم از کم معیشت تو مہیا کراتی ہے، عصمت دری کر کے چھوڑ نہیں دیتی‘‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف ادااکارہ سری ریڈی نے بھی ایک پروڈیوسر کے بیٹے پر کاسٹنگ کاؤچ کا الزام لگایا تھا جبکہ کاسٹنگ کاؤچ کے خلاف انہوں نے مکمل برہنہ ہو کر احتجاج بھی کیا تھا، اس کے علاوہ کچھ دن پہلے رادھیکا آپٹے نے بھی انڈین فلم نگری کی سیاہ حقیقت کو بیان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close