انٹرٹینمنٹ

اداکارہ میرا کا ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ، وجہ جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے

لاہور: اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں امریکا چلی جاؤں گی تاہم پاکستان میرا ملک ہے اور یہاں آتی جاتی رہوں گی جب کہ ملک چھوڑنے کی وجہ سوشل میڈیا کے ذریعے بتاؤں گی۔

اسکینڈل کوئین میرا سے جب شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بات کرنے سے گریز کیا، دوسری جانب شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ میڈیا کے بجائے اب سوشل میڈیا کو اپنا سہارا بنائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close