انٹرٹینمنٹ

میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہونی چاہیئے: دیشا پٹانی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہونی چاہیئں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں دیشا کا کہنا تھا کہ میرا کا فلم انڈسٹری میں دوسرے اداکاروں کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے اس کے برعکس میں اچھی اور معیاری فلموں کا حصہ بننے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں نروس ہوتی تھی، اب میں سخت محنت اور شائقین کو تفریح فراہم کرنا چاہتی ہوں اور میرا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہوں، جب لوگ میری فلمیں دیکھنے آئیں تو وہ خوش ہو کر سینما سے جائیں اور میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسے کا ضیاع نہ ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close