انٹرٹینمنٹ

میرا نے آخرکار پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتا دی

لاہور: چند روزقبل اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی اصل وجہ اب انہوں نے خود ہی بتا دی۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شوہرنوید کے ساتھ امریکا جا کرپرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں، میرے بارے میں جیسی باتیں کی جاتی ہیں اوراسکینڈلزبنائے جاتے ہیں ان سے دل برداشتہ ہو کرہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میرا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سفیرہیں اوراپنے وطن کو کبھی نہیں بھولیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آتی رہوں گی اور اپنی خدمات پیش کرتی رہوں گی، کچھ پروجیکٹس سائن کئے تھے جن کی شوٹنگ کیلئے پاکستان جلد آؤں گی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹویٹرکا استعمال اچھے سے سیکھ لیا ہے، اپنے فینز سے ٹویٹر کے زریعے رابطہ رکھوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close