انٹرٹینمنٹ

انکم ٹیکس آڈٹ: ایف بی آر نے اداکارہ صبا قمر کو طلب کرلیا

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کا سال 2014 سے 2015 تک کے انکم ٹیکس کا آڈٹ ہونا ہے اور انہیں اسی سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صبا قمر کو 16 مئی بدھ کے روز طلب کیا گیاہے اور پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق  ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی  اے سے طلب کرلیں ہیں اور یہ تمام تفصیلات ملنے کے بعد چھان بین کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ایف بی آر نے کراچی اور لاہور کے دیگر فنکاروں کی بھی فہرست تیار کرلی ہے جنہیں جلد ہی نوٹسز بھجوائے جائیں گے۔ دوسری جانب صبا قمر کی جانب سے ایف بی آر میں طلب کیے جانے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اداکارہ پاکستان اور بھارت کے بعد ہالی وڈ میں بھی جلد جلوہ گر ہوں گی اور اس حوالے سے وہ جلد اعلان کریں گی۔ یاد رہے کہ صبا قمر کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ نے بھارت اور پاکستان سمیت چین مین شاندار بزنس کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر گزشتہ برس انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار عارف لوہار، راحت فتح علی خان اور سابق اداکارہ نور کو بھی نوٹس بھیج چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close