انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم’’ سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘‘ آتے ہی چھا گئی

کراچی:  عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم’’ سوال سات سو کروڑ ڈالرکا‘‘ کو شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے جس کے باعث سینما میں کھڑکی توڑرش نظر آرہا ہے۔

عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی  فلم’’ سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘‘ آتے ہی چھا گئی اور فلم دیکھنےکے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سینما گھر پہنچ گئی جہاں شہریوں نے فلم کو بے حد پسند کیا۔ فلم’’ سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘‘ کی کہانی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جس کے باعث سینما میں کھڑکی توڑرش ہے جب کہ سینمامالکان کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ فلم اچھا بزنس کرے گی۔

فلم ’’سوال سا ت سو کروڑ ڈالر‘‘ کی کہانی انڈرولڈ کے جرائم پیشہ افراد کےگرد گھومتی ہے جب کہ فلم کی کاسٹ میں غلام محی الدین، جاوید شیخ، شمعون، نیئر اعجاز، اسمعیل تارا،علی محی الدین، قرةالعین شامل ہیں اور اس کی شوٹنگ بنکاک کی خوبصورت لوکیشنز پرکی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close