صفحہ اول انٹرٹینمنٹ کانزفلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے جلوے

کانزفلم فیسٹیول کے دوران ماہرہ خان کے جلوے

53 second read
0
0
223
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اداکارہ ماہرہ خان گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں کالے رنگ کے گاؤن میں انتہائی دلکش اورخوبصورت نظرآئیں۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز71 ویں سالانہ انٹرنیشنل کانزفلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پراپنی اداؤں کے جلوے بکھیرے۔ اس موقع پر وہ کالے رنگ کے گاؤن میں بے انتہا خوبصورت نظرآئیں۔کانزریڈ کارپٹ پرانٹری سے چند گھنٹے قبل ماہرہ خان نے ٹوئٹرپراپنی خوشی شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’بارش ہورہی ہے اورمیں نروس ہوں لیکن شاید یہ ایک نشانی ہے، بارش اورمیرا پرانا رشتہ ہے۔‘‘ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرکانزکے دوران لی گئی اپنی تصاویرشیئر کیں جوشیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پرماہرہ خان کے لباس اوراندازکو بے حد سراہا جارہا ہے جب کہ صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے ماہرہ خان پرہمیں فخر ہے۔جب کہ کچھ صارفین کی جانب سے ان کا موازنہ ہالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ کیاجارہا ہے۔ماہرہ خان اورسونم کپورکی کانز فلم فیسٹیول کے دوران لی گئی تصویر میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی نمائندگی کررہی ہیں۔ کانز ریڈ کارپٹ پر شرکت سے قبل ماہرہ نے کانز فیسٹیول کے دوران لی گئی مزید تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اداکارہ سونیا حسین نے پاؤں میں ایسی چیز پہن لی کہ کوئی پاکستانی لڑکی سوچ بھی نہیں سکتی، سوشل میڈیا صارفین حیرت کے سمندر میں ڈوب گئے

لاہور: کافی عرصہ ہو گیا ہے سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ”بندوقیں“ سونیا حسین کی جانب تان رکھی…