انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری کی ایسی مائیں جن کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹیاں بھی شہرت کی بلندی پر

بولی وڈ فلم انڈسٹری کا شمار بھارت کی بڑی بزنس انڈسٹری میں ہوتا ہے ، اس بزنس پر اپنا قبضہ جمائے رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔
تاہم آج ہم آپ کیلئے بولی وڈ پر حکومت کرنے والی ماں بیٹیوں کے بارے میں اہم معلومات لے کر آئے ہیں ،ان بیحد خوبصورت اور باصلاحیت ماں بیٹیوں نے نہ صرف اداکاری میں کمال کیا بلکہ شوبز سے متعلقہ مختلف میدان میں بھی چھائی ہوئی ہیں ۔
نیتو کپور،ردھما کپور:بولی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نیتو کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور کپور فیملی سے تعلق رکھتی ہیں ،ان کے شوہر رشی کپور اور بیٹے رنبیر کپور مشہور اداکار ہیں ،نیتو اور رشی کی ایک خوبصورت بیٹی ردھما کپور بھی ہیں ،جنہوں نے اپنے کیر ئیر کیلئے فلم انڈسٹری کی بجائے فیشن انڈسٹری کو چنا ۔
ہیما مالنی ،ایشا دیول: بھارتی فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالنی اپنے دور کی مشہور اداکارہ تھیں ،تاہم ا ن کا یہ ہنر ان کی بیٹی ایشا میں بھی آیا،ایشا نے دھوم سمیت متعدد کامیاب فلموں میں کام کرکے خوب دادسمیٹی ۔
شرمیلا ٹیگور،سوہا علی خان: شرمیلا نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں ،بلکہ بیحد خوبصورت بھی ہیں ،ان کے دونوں بچے سیف علی خان اور سوہا علی خان فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ،تاہم سوہا اپنی والدہ کی خوبصورتی اور اداکاری چرانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
سونی رازدان،عالیہ بھٹ: مہیش بھٹ بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے ہدایت کار ہیں ،ان کی بیوی رازدان بھی بہترین اداکارہ ہیں ،جبکہ ان دونوں کی بیٹی عالیہ بھٹ ان دنوں فلم انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں ،یہ دونوں ماں بیٹی ایک ساتھ بیحد خوبصورت نظر آتی ہیں۔
ٹوئینکل کھنا،ڈمپل کباڈیہ: ڈمپل کباڈیہ جتنی خوبصورت ہیں ،اس سے کہیں زیادہ بہترین اداکارہ ہیں ،ٹوئینکل نے اپنی ماں سے وراثت میں یہ دونوں چیزیں لی ہیں،جب ہی تو بولی وڈ پر دونوں کا راج اب بھی بر قرار ہے۔
تنوجا ،کاجول: ان دونوں ماں بیٹی کے بارے میں جتنا کہا جائے کم ہے،تنوجا کی بیٹی کاجول نے اپنی ماں سے زیادہ کامیابی اور شہرت سمیٹی ہے،ان کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ دونوں اداکاری کیلئے ہی پیدا ہوئی ہیں تو غلط نہ ہوگا۔
ببیتا کپور،کرینہ کپور:ان دونوں کا تعلق بھی مشہور کپور فیملی سے ہے،اپنے وقت میں ببیتا بہت ہی باصلاحیت اداکارہ تھیں،جبکہ آج بولی وڈ پر کرینہ کپور کا راج ہے۔
ساریکا ،شروتی حاسن: ساریکا ،اور شروتی نہ صرف بیحدخوبصورت ہیں، بلکہ بہترین اداکارہ بھی ہیں،ماضی میں ساریکا بولی وڈ کی مشہور اداکارہ مانی جاتی تھیں جبکہ آج شروتی بولی وڈ کی اہم ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔
گوری خان ،سوہانا خان: بھارت کی سب سے زیادہ مقبول ماں بیٹی گوری خان اور سوہانا خان کو کون نہیں جانتا ،گوری فلموں کا حصہ نہ ہوتے ہوئے بھی فلم انڈسٹری کا ایک لازمی جز ہیں جبکہ سوہانا بہت جلد شو بز میں اپنی جگہ بنانے والی ہیں۔
اپرنا سنگھ،کونکونا سین شرما: اپرنا فلمسازی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں،جبکہ ان کی بیٹی کونکونا سین فلم پیج تھری کے ذریعے اداکاری کے میدان اپنا کمال دکھا چکی ہیں اور نیشنل ایوارڈ کے علاوہ متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close