انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد سے رانی مکھر جی نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیارکی اور اب گھریلو زندگی گزارنے میں مصروف ہیں

شادی کے بعد سے اداکارہ نے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیارکی اور اب گھریلو زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ رانی مکھر جی   کے نئے روپ نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے فنی کیرئیر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راجا کی آئے گی بارات‘‘ سے کیا لیکن انہیں شہرت فلم’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سے حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کئی فلموں میں اپنے شاندار اداکاری کی بدولت خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جب کہ اداکارہ  نے کئی سال تک فلم نگری پر راج کیا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی جس میں ’’ کہیں پیار نہ ہوجائے‘‘ ، ’’ساتھیا‘‘، ’’چلتے چلتے‘‘ شامل ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے  2009  میں بڑے پردے کے علاوہ چھوٹی اسکرین پر بھی قسمت آزمائی اور رئیلٹی شو میں جج کے فرائض کے علاوہ کئی دستاویزی فلموں میں بھی کردار ادا کیا جب کہ 2011 میں مشہور بھارتی ڈرامے ’’سی آئی ڈی‘‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا لیکن اداکارہ چھوٹی اسکرین پر زیادہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورجلد ہی چھوٹی اسکرین سے غائب ہوگئیں۔

اداکارہ رانی مکھر جی نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد فلم نگری کے نامور پروڈیوسرآدتیاچوپڑا سے 2014 میں  شادی کی جس کے بعد انہوں نے فلم نگری سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں فلمی شخصیات کے گھر ننھی پری کی آمد بھی ہوئی ہے جس کے بعد سے ہی تقریبات میں جانے سے گریزاں تھیں تاہم گزشتہ دنوں پیرس سے واپسی پر ایئرپورٹ پر لی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی جس میں ماضی کی خوبرو اداکارہ کو پہنچاننا ممکن ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close