انٹرٹینمنٹ

بیگم سے لڑائی آپ کو کون سی خوفناک بیماری میں مبتلا کردیگی، جان کر آپ کبھی بھی لڑائی۔۔۔

بیوی سے لڑائی کسی بھی حال میں اچھی بات نہیں لیکن اگر آپ جوڑوں کے درد یا ذیا بیطس کے مریض ہیں پھر تو بہت ہی احتیاط کریں۔ اس اچھے مشورے کی وجہ یہ ہے کہ ماہرین صحت کے مطابق جوڑوں کے درد اور ذیا بیطس میں مبتلا افراد جب شریک حیات کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں تو اس کے اثرات صرف ذہنی ہی نہیں بلکہ جسمانی بھی ہوتے ہیں۔ پین سٹیٹ یونیورسٹی کی تازہ ترین تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جوڑوں کے درد میں مبتلاءافراد شریک حیات سے لڑائی جھگڑے کے بعد درد میں شدت محسوس کرتے ہیں اور جو افراد ذیا بیطس میں مبتلا ہوتے ہیں ان کی علامات بھی بیوی سے لڑائی کے بعد سنگین ہوسکتی ہیں۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جن میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا ہے ان دونوں میں ہڈیوں او رجوڑوں کا درد افراد کی نسبت زیادہ شدید ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ مسائل اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ معذوری کے خطرات بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔ اسی طرح ذیا بیطس میں مبتلا افراد خانگی جھگڑوں کے باعث شوگر لیول میں غیر معمولی کمی یا زیادتی کا شکار رہتے ہیں جس کے باعث صحت بہت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ مختصر یہ کہ ان دونوں بیماریوں میں مبتلاءافراد کو شریک حیات کے ساتھ جھگڑے سے ہر ممکن اجتناب کرنا چاہئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close