انٹرٹینمنٹ

اہل جنت حوروں سے اولاد بھی پیدا کریں گے، ؟؟ معروف سکالر نے سوال کا ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ

معروف مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کا کہنا ہے کہ حور کسی مخلوق نہیں بلکہ صفت کا نام ہے اس لیے جنت میں انسانوں کو ان کی بیویاں ہی ملیں گی۔ایک درس کے دوران جاوید غامدی نے شہری کی جانب سے بھیجا گیا سوال پڑھا، شہری نے پوچھا ”جنت میں حوریں ہوں گی جنہیں اہل جنت سے پہلے کسی جن و انس نے چھوا نہیں ہوگا ،کیا اہل جنت ان حوروں کے نتیجے میں اولاد سے بہرہ ور ہوں گے؟“۔شہری کے سوال پر جاوید غامدی نے کہا ایک تو یہ سمجھ لیجئے کہ حور کوئی مخلوق نہیں ہے بلکہ حور ایک صفت کا نام ہے جس کا مطلب آہ و چشم ہے ، آپ کی بیویاں ہی حوریں ہوں گی۔مذہبی سکالر کی جانب سے بیویوں کو حوریں قرار دینے پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی جس کے بعد جاوید غامدی نے حاضرین کو مخاطب کرکے کہا ’اب آپ یہ نہ کہہ دیجیئے گا کہ جنت میں جانے کا فائدہ کیا ہوا‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close