انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان عید کی نماز کہاں پڑھیں گے اور عید پر کیاکریں گے؟

ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی عید کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عید پر کہاں نماز پڑھیں گے اور عید کے روز کیا کیا کریں گے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بہت زیادہ فعال رہتے ہیں اور ٹوئٹر ہی کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے اور ان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جوابات دیتے ہیں۔

اسی موقع پر فین فور ایور نامی صارف نے ان سے پوچھا ’’خان صاحب عید کی کیا منصوبہ بندی ہے اس بار؟ امریکا میں عید منائیں گیے یا ممبئی آؤ گے؟‘‘

جس کے جواب میں شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’’جہاں بھی ہوں گےنماز پڑھیں گے اور سب کو گلے لگالیں گے۔‘‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں فلم’’زیرو‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما رومینس کرتی نظر آئیں گی، فلم رواں سال کےآخر میں 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close