انٹرٹینمنٹ

گند کرنے والے کو انوشکا نے چلتے چلتے سبق سکھا دیا، ویرات نے وڈیو بنائی تو ۔۔۔۔۔

بالی ووڈ کی صفہ اول کی اداکارہ انوشکا شرما نے روڈ پر چلتی گاڑی سے کچرا پھینکنے والے شخص کو سبق سکھا دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نامور اداکارہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انوشکا نے پہلے کار والے کو روکنے کا اشارہ کیا اور کہا کہ آپ روڈ پر کچرا کیوں پھینک رہے ہیں اس بات کا خیال رکھیں اور پلاسٹک وغیرہ روڈ پر پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں پھینکیں۔انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی اس دوران پورے منظر کو کیمرے میں محفوظ کرتے رہے بعد ازاں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب انسٹاگرام پر اس سارے منظر کی ویڈیو شیئر کی جس میں مداحوں کے نام ایک پیغام بھی دیا۔جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ اس طرح کے لوگوں کو دیکھیں جو روڈ پر کچرا پھینکتے ہیں اور ان کی ویڈیو بنا کر بلکل صحیح کیا جو لگثری کار میں سفر کرتے ہیں لیکن دماغ کہیں اور ہوتا ہے، کیا اس طرح کے لوگ ہمارا ملک صاف کریں گے اور اگر آپ بھی کوئی غلط کام ہوتا دیکھیں تو اس کے ساتھ ویسا ہی کریں جیسا انوشکا نے کیا ہے تاکہ لوگوں میں آگاہی پھیل سکے۔انوشکا شرما کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پر کچرا پھینکنے والے شخص ارحان سنگھ بھی خاموش نہ رہا اور اُس نے انوشکا شرما پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے دوران ڈرائیونگ پلاسٹک کی بہت معمولی مقدار باہر پھینکی لیکن قریبی گزرنے والی کار کا شیشہ نیچے ہوا جس میں انوشکا شرما کسی عام جنونی شخص کی طرح برا بھلا کہہ رہی تھیں۔ارحان سنگھ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غفلت کی بار بار معذرت کی لیکن انوشکا شرما آپ کے لہجے میں اگر معمولی نرمی اور تمیز آجائے گی تو آپ چھوٹی اسٹار نہیں ہوجائیں گی، میری لگژری گاڑی سے پھینکا جانے والا کوڑا آپ کی زبان سے نکلنے والے کچرے کے مقابلے میں بہت ہی معمولی تھا۔ کچرا ذہن کے ویرات کوہلی نے اس واقعے کی جو ویڈیو بناکر آن لائن پوسٹ کی ہے نہ جانے وہ اس سے کیا حاصل کرنا چاہتے تھے۔ میرے نزدیک یہ عمل ہی کوڑا کرکٹ کے برابر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close