انٹرٹینمنٹ

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کی بالی ووڈ میں انٹری

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شمار پاکستان کی بہترین گلوکاراوں میں کیا جاتاہے،وہ اب ہدایت کار موہت سوری کے البم کے لیے گانا گائیں گی.

پاکستانی گلوکارہ کا گانا’سئیاں‘ پنجابی فلسفی بابا بلھے شاہ کے کلام سے اخذ ہے اور اس گانے کی ہدایت کاری خود موہت سوری کریں گے،جبکہ گانے کی کمپوزیشن سلمان ایلبرٹ کریں گے.

ہدایت کار موہت سوری کے مطابق یہ گانا کسی فلم میں نہیں لیا گیا ہے،وہ ہرسال ایک ہی فلم میں کام کرتے ہیں اور نئے ٹیلنٹکو اپنی فلموں میں چانس دیتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ رواں سال ان کی فلم’ہالف گرل فرینڈ‘ ریلیز ہوگی جس میں کچھ نئے گلوکار اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے.

پاکستانی گلوکارہ کا اس سے قبل عمیر جسوال کے ساتھ گایا ہوا گانا ’سمی میری وار‘ بھی کافی مقبول ہوا تھا.جبکہ قرۃ العین بلوچ نے 2011 میں بطور گلوکارہ اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا.

یاد رہے کہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور علی ظفر بھی بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزما چکے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close