انٹرٹینمنٹ

فواد خان کی اگلی فلم کترینہ کیف کے ساتھ ہو گی

پاکستانی اداکار فواد خان بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک بہترین فلموں سے نام کما رہے ہیں اور رپورٹس ہیں کہ وہ بہت جلد اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ کرن جوہر کی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فواد خان کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں ایک مختصر کردار کرنے والے تھے تاہم کرن نے ان کی اداکاری سے متاثر ہوکر فلم میں ان کا کردار بڑھا دیا۔

اب قیاس آرائیاں ہیں کہ کرن جوہر نے فواد خان کو ایک اور فلم کی آفر دی ہے جس میں وہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کریں گے۔یاد رہے کہ کرن جوہر اور فواد خان نے مل کر اس سال کے آئیفا ایوارڈز کی میزبانی بھی کی تھی اور دونوں بولی وڈ کے کئی ایونٹس میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ خبر سچ بھی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ فواد خان کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ نے باکس آفس پر بڑی کامیابی حاصل کی تھی، اس فلم کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جس میں عالیہ اور سدہارتھ نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close