صفحہ اول انٹرٹینمنٹ ٹی وی سے دورنہیں ،بھارتی فلم کا تجربہ اچھا رہا:ماوراحسین

ٹی وی سے دورنہیں ،بھارتی فلم کا تجربہ اچھا رہا:ماوراحسین

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی :اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ میری آنیوالی سیریل آنگن ناظرین کو ششدر کردیگی۔ ٹی وی سے دور نہیں ہوئی وقت کی کمی اور اچھے کردار کی تلاش نے فی الحال ٹی وی سے دور کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ماورا حسین کا کہناتھاکہ پہلی بار پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کام کیا ہے جس میں فہد مصطفی نے جس طرح میرا ساتھ دیا اس سے مزید حوصلہ بڑھا وہ بہترین کو سٹار ہیں جو اپنے ساتھی فنکار کو ہمیشہ گائیڈ کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا وہ تجربہ بھی بہت اچھا رہا اب پاکستانی فلم میں بھی ڈراموں کے بعد شائقین کو متاثر کرونگی۔ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے۔ نئی سیریل آنگن میں تحریک پاکستان کا دور یاد آجائیگا اس سیریل میں ایک نئی ماورا حسین دکھائی دیگی جس کیساتھ احسن خان نے یادگار کردار ادا کیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

دپیکا کے شادی کے جوڑے پر درج خاص پیغام کیا تھا؟

بالی وڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گذشتہ روز اپنی شادی کی آفیشل ت…