انٹرٹینمنٹ

پریانکاچوپڑا فلم کی کمائی سے حصہ لینے والی پہلی اداکارہ ہوں گی

 

ممبئی :  بالی ووڈ میں گزشتہ چند سالوں سے فلموں کی بڑھتی ہوئی بزنس نے جہاں اداکاروں کے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، وہیں اب اداکار فلموں کی کمائی سے حصہ بھی لینے لگے ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں فلموں کی کمائی سے حصہ لینے کا رواج بھی خانز نے متعارف کرایا تھا اور اب تک صرف سلمان خان، شاہ رخ اور عامر خان سمیت اکشے کمار جیسے اداکار ہی اس نئے رواج سے فائدہ حاصل کر رہے تھے۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم‘سنجو’ کے حوالے سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ اس کی کمائی سے سنجے دت کو بھی حصہ ملے گا۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ بالی ووڈ پگی چوپس وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہیں جو آنے والی فلم میں کام کرنے کے بدلے نہ صرف معاوضہ لیں گی، بلکہ اس کی کمائی سے بھی حصہ حاصل کریں گی۔آنے والی فلم ’’ سکائی از پنک‘‘ یعنی آسمان گلابی ہے میں اداکاری کرنے کے بدلے 35 سالہ پریانکا چوپڑا فلم کی کمائی سے بھی حصہ لیں گی۔ اگرچہ ابھی فلم کی ٹیم اور اداکارہ کے درمیان اس حوالے سے حتمی معاہدہ نہیں ہوا۔

 

رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اداکارہ کو فلم کی کمائی سے بھی شیئر دیے جائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اداکارہ کو کمائی سے کتنا حصہ دیا جائے گا؟ تاہم امکان ہے کہ انہیں فلم کی مجموعی کمائی کا 10 فیصد دیا جائے گا۔ اس فلم میں ادکارہ ایک کم عمر لڑکی کی والدہ کا کردار ادا کریں گی اور ان کی بیٹی کا کردار اداکارہ زائرہ وسیم کرتی نظر آئیں گی۔شونالی بوس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فرحان اختر بھی شامل ہوں گے، جو پریانکا چوپڑا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close