انٹرٹینمنٹ

رنبیر کے ساتھ بولڈ مناظر فلمانے پر بچن خاندان اپنی بہو پر برہم

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی شہرہ آفاق اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنے سے کئی سال چھوٹے رنبیر کپور کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمادیئے جس پر بچن خاندان انتہائی برہم نظر آرہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے فلمساز کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے لیے قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی کرائی جس پر بچن خاندان نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے اپنی بہو ایشوریا کو سخت چھاڑ پلائی تھی۔ رپورٹس کے مطابق سابق حسینہ عالم ایشوریا کے کہنے پر کرن جوہر نے پہلے فلم سے مناظر ہٹانے سے انکار کردیا تھا تاہم امیتابھ بچن کی درخواست پرفلمساز نے مناظر کو فلم سے ہٹا دیا۔ واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل “ میں رنبیر کپور،فواد خان، ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کریں گے۔اس فلم میں پاکستانی سٹار عمران عباس انوشکا شرما کے بھائی کا کردار ادا کر رہے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close