انٹرٹینمنٹ

شوبز کی چمکتی دنیا میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں، صوفیہ خان

لاہور: اداکارہ وماڈل صوفیہ خان المعروف فیا خان نے کہا ہے کہ شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری ایک نئے سفرکیلیے آگے بڑھ رہی ہے۔ اس سفرکے دوران بہت سے کٹھن مراحل بھی آئینگے، جن کے مقابلے کیلیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی، لیکن اس مقابلے کیلیے ہمیں اپنی ٹیم کومضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے ایسے باصلاحیت فنکاروں اورتکنیکاروںکو مواقع دینا ہونگے، جوکسی بھی میدان میں مخالفیں کا ڈٹ کرمقابلہ کرسکتے ہوں۔

صوفیہ خان نے کہا کہ دیکھا جائے تواس وقت میڈیا میں آنے والے لوگ ریٹنگ بڑھانے اورپیسہ کمانے کے چکرمیں وہ سب کچھ کررہے ہیں جس سے معاشرے میں سدھارآنے کی بجائے نقصان ہورہا ہے۔ یہ لوگ کبھی نہیں سوچتے کہ ہم ہی وہ لوگ ہیں جو معاشرہ بنا رہے ہوتے ہیں۔ لوگ ہمیں رول ماڈل سمجھتے ہیں ، ہم جوکرتے ہیں لوگ ویسا کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

ماڈل نے کہا کہ دنیا بھرمیں نوجوان اپنی صلاحیتوں سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ میں توایک بات سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارکی کامیابی صرف اس کی نہیں بلکہ اس کے ملک اورقوم کی بھی کامیابی مانی جاتی ہے۔ اس لیے ہمیں اپنی سوچ کوبدل کرنوجوانوں کی صلاحیتوںپریقین رکھنا ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ جب ہم ایسا سوچنے لگیں گے تونوجوان ہمارے تجربے سے بہترکام کرتے ہوئے ملک اورقوم کانام روشن کرینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close