انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ گلبرگ میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا،فوراً پولیس بلا لی

 لاہور میں مشکوک افراد نے معروف اداکارہ نیلم منیر کو ہراساں کر ڈالا جس پر انہوں نے پولیس کو مدد کے لیے بلا لیا ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیلم منیر ڈرامہ سیریل”کیسی خوشی لے کے آیا چاند“کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں سٹوڈیو جارہی تھیں مگر اچانک طبیعت کے خراب ہونے پر وہ گلبرگ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں چیک اپ کرانے کے لئے چلی گئیں جہاں دو خواتین اور تین افراد نے انہیں دیکھتے ہی کسی کو موبائل پربتایا کہ ہاں نیلم منیر یہی ہے جس کے بعد وہ تمام لوگ ان کا پیچھا کرتے رہے۔اطلاعات کے مطابق چار لوگ پیچھا کرتے ہوئے ان کے ہوٹل میں پہنچ گئے، جہاں انہوں نے استقبالیہ سے تصدیق کی کہ کیا نیلم منیر یہاں ٹھہری ہوئی ہیں۔ ہوٹل پہنچنے پر جب نیلم منیر کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ ان کا پیچھا کرتے ہوئے ہوٹل تک پہنچ گئے ہیں تو انہوں نے پولیس کواطلاع کردی جس نے ہوٹل آنے والے مشکوک افراد کی فوٹیج لے کر پوچھ گچھ شروع کردی۔نیلم منیر نے بتایاکہ مشکوک اور پراسرار افراد کی اس حرکت کے بعد میں نے ہوٹل تبدیل کرلیا اور اپنی مصروفیات بھی محدود کردی ہیں تاہم میں اس واقعہ سے بالکل خوفزدہ نہیں ہوں لیکن میں حیران ہوں کہ کہ آخر یہ کون لوگ ہیں اور ان کی اس حرکت کا کیا مقصد تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close