انٹرٹینمنٹ

پریانکاچوپڑا کی منگنی کے سوال پر شاہ رخ خان آگ بگولہ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کے سوال پر آگ بگولہ ہوگئے اورخاتون صحافی کو کھری کھری سنادیں۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اوراداکارہ پریانکا چوپڑا کا اسکینڈل ماضی میں بہت مشہور ہواتھا، فلم ڈان2 کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان قربتوں کے چرچے میڈیا میں چھائے رہے تھے۔ تاہم گوری خان کے دباؤ پر شاہ رخ خان کو پریانکا سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی۔ جب سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہ تو فلموں میں کام کرتے ہیں اور نہ ہی کسی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود شاہ رخ خان پریانکا کے لیے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں اور پریانکا کی ہر بات ان پراثر اندازہوتی ہے، جس کا مظاہرہ حال ہی میں دیکھنے میں آیا۔

ایک تقریب کے دوران جب شاہ رخ سے پریانکا کی منگنی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو جواب دینے کے بجائے وہ خاتون صحافی پرغصہ ہوگئے اور کہا ’’ہاں میں بھی شادی کررہا ہوں، اور آپ کو اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی بھیجوں گا، میرے استقبالیے کا کارڈ آئے گا آپ کے پاس۔ میری مہندی پر ضرور آنا۔‘‘

واضح رہے کہ سال 2000 میں مس انڈیا کی تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے پریانکا سے سوال پوچھاتھا کہ اگر آپ کو کسی کھلاڑی ،بزنس مین یا پھر میری طرح کسی اداکار سے شادی کرنے کے لیے کہاجائے تو آپ کسے منتخب کریں گی جس پر پریانکا نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کھلاڑی سے شادی کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close