انٹرٹینمنٹ

امریکہ میں آزادی پاکستان کی تقریب کے دوران عاطف اسلم نے پاکستانی جھنڈے کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پاکستانی کمیونٹی غصے سے آگ بگولہ ہو گئی

نیویارک: امریکہ میں پاکستان ڈے پریڈپر عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی میں غم و غصے کی لہردوڑ گئی۔ کمیونٹی عاطف اسلم کے رویے کے خلاف آج احتجاج کرے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔نیویارک میں آزادی پاکستان کی تقریب میں عاطف اسلم کے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی نے شکایت کی اور احتجاج کیا۔

شرکاکا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے بھارتی گانے گائے اور پاکستانی ملی نغمے پیش کرنے کا مطالبہ رد کر دیا اور ساتھ ہی پاکستانی جھنڈا پکڑنے سے بھی انکار کیا جبکہ ان کے بھارتی اسپانسر اپنی مان مانی کرتے رہے۔اس موقع پر پاکستانیوں اور مقامی پاکستانی میڈیا سے بھی توہین آمیز سلوک کیا گیا۔پاکستان ڈے پریڈ میں عاطف اسلم کو 80 ہزار ڈالرز کا معاوضہ دیا گیا جو آج تک کسی اور آرٹسٹ کو نہیں دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close