انٹرٹینمنٹ

خاتون مختصر لباس پہننا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے کیونکہ ۔۔۔ اداکارہ ارمینا خان نے ایسی بات کردی کہ پاکستانی ہکا بکا رہ گئے

لندن: برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کو برقعہ پہننے والی خواتین کا مذاق اڑانے پر کڑی تنقید کا سامنا ہے، نہ صرف برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے ان کی مذمت کی بلکہ دنیا بھر سے بورس جانسن کے لتے لیے جارہے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بھی بورس جانسن کو کھری کھری سنائی ہیں ۔

ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا، ’اب ایک اور قابل احترام شخص بتائیں گے کہ خواتین کیا پہن سکتی ہیں اور کیا نہیں‘۔انہوں نے بورس جونسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خاتون برقعہ پہننا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے، یہ اس کی مرضی ہے کہ وہ کیا پسند کرے جو کہ برطانوی ترجیحات کے مطابق ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون مختصر لباس زیب تن کرنا چاہتی ہے تو یہ اس کا حق ہے اور وہ ایسا کرنے میں آزاد ہے اور اسی طرح اگر کوئی برقعہ پہننا چاہتی ہے تو اس کا حق ہے اسے پہننے دیا جائے، میں بنیادی اصولوں پر آواز اٹھاﺅں گی‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جونسن نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ برقعہ پوش خواتین ایک لیٹر باکس کی طرح لگتی ہیں ۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے نہ صرف بورس جانسن کے بیان کی مذمت کی ہے بلکہ ان سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔بورس جانسن نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کوتھریسامے کی بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کی پالیسی کے معاملے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close