انٹرٹینمنٹ

23 برس بعد آخر کار سنجے دت کو مادھوری مل ہی گئیں

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری میں سنجوبابا اور دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ شہرہ آفاق فلم ‘‘کھل نائیک’’ کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوے بکھیریں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکارسنجو بابا اوردھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے ایک ساتھ 1993 میں اپنی ریلیزہونے والی فلم ‘‘کھل نائیک’’ میں شانداراداکاری کے بعد خوب پزیرائی حاصل کی تھی جب کہ فلم ‘‘کھل نائیک ’’ دونوں کی ایک ساتھ آخری فلم بھی تھی

 تاہم اب دونوں ایک بار پھر بڑے پردے پر’’ودھو ونود چوپڑا’’ کی فلم ‘‘مارکو’’ میں جلوے بکھیریں گے۔ودھوونود چوپڑا کی نئی فلم اداکارسنجے دت اوراداکارہ مادھوری ڈکشٹ مرکزی کردارکرتے نظر آئیں گے جب کہ مادھوری ہدایت کارکے ساتھ 1989 میں فلم ‘‘پرندہ’’ میں بھی کام کرچکی ہیں اوروہ یہ سمجھتی ہیں کہ یہ پراجیکٹ بھی بہت اچھا ثابت ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close