انٹرٹینمنٹ

شوبز شخصیات کی جانب سے جشن آزادی پاکستان مبارک

پاکستان کا نام روشن کرنے میں شوبز شخصیات کا اہم کردار ہے اور پوری قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے شوبز اسٹارز بھی آج پاکستان کی آزادی کو 71 سال مکمل ہونے پر جشن منا رہے ہیں۔ اس موقع پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے پیغامات میں وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

عدنان صدیقی:

اداکار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر  پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بانسری پر ملی نغمے کی شاندار دُھن بجا کر نذرانہ پیش کیا۔

فہد مصطفی:

اداکار فہد مصطفی نے  قومی پرچم کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے حب الوطنی کا اظہار کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

ماہرہ خان:

 پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

علی ظفر:

گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آزادی مبارک کا پیغام دیا۔

یمنیٰ زیدی:

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی انسٹاگرام پر سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرکے ملک سے محبت کا اظہار کیا اور یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

احمد علی بٹ:

 اداکار و میزبان احمد علی بٹ بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

واسع چوہدری:

اداکار واسع چوہدری نے یوم آزادی کی مبارک باد ٹوئٹر پر دی اور ساتھ میں ‘دل دل پاکستان’ لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سجل علی:

اداکارہ سجل علی نے ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوشی وہاں ہوتی ہے جہاں دل کا تعلق ہوتا ہے‘ اور آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

عائزہ خان:

اداکار عائزہ خان نے بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close