انٹرٹینمنٹ

زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ میری بیٹی ’نشا‘ ہے، سنی لیون

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ انہیں ان کی بیٹی نشا کے روپ میں زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ملا ہے۔ حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سنی لیون نے اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا انہیں بھارت میں قیام کے دوران جو سب سے پیارا تحفہ ملا ہے وہ ان کی بیٹی نشا کور ہے۔

سنی نے کہا نشا سے بڑا اورخوبصورت تحفہ شاید مجھے کبھی نہیں مل سکتا تھا، جب میں 60 سال کی ہوجاؤں گی اور لوگ مجھ سے پوچھیں گے کہ بھارت نے آپ کوکیا دیا تو میں کہوں گی بھارت نے مجھے’’نشا‘‘ دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سنی لیون اوران کے شوہر ڈینئل ویبر نے ایک یتیم بچی گود لی تھی جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا، نشا کے علاوہ سنی لیون کے دوبیٹے ہیں جن کی پیدائش سروگیسی کے ذریعے ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close