انٹرٹینمنٹ

’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ میں کام کرنا فخر کی بات ہے، ماورا حسین

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ مَردوں کی فلم ہے لہٰذا اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ میں کام کرنے سے متعلق تجربہ بیان کرتے  ہوئے کہا کہ اس فلم میں زیادہ مضبوط اور مرکزی کردار مَردوں کے تھے تاہم ایسی فلم میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں کیونکہ اس طرح کی فلم میں کامیابی اور ناکامی کا بوجھ بھی مَردوں پر ہی ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں میرے لیے لکھا گیا کردار بہت مضبوط اور اچھا تھا اور اگر کسی کو ایسا لگتا ہے کہ یہ مَردوں کے غلبے والی فلم ہے تو مجھے اس فلم میں کام کرنے پر فخر ہے کیونکہ اس فلم میں ان مَرد اداکاروں نے کام کیا جو خواتین کے لیے شوبز انڈسٹری میں کھڑے رہے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘باقی دونوں فلموں ’’پرواز ہے جنون‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اب تک 25 کروڑ2 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close