انٹرٹینمنٹ

شہزاد رائے کا سانحہ ائیرپورٹ میں جاں بحق شہداء کے نام نغمہ

پاکستان کے معروف پاپ سنگر اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے نئے گانے ’’مولا‘‘ کی ویڈیو جاری کردی، جس میں ائیرپورٹ پر  دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اے ایس ایف کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

گانے ’’مولا‘‘ کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کیا کاوشیں بروئے کار لاتے ہیں اور اس کا حصہ بننے کے لیے کتنی سخت تربیت حاصل کرنی پڑتی ہے

اس ویڈیو میں سیکیورٹی اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہوئے 2014 میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

اس نغمے میں ایک لڑکی کی کہانی دکھائی گئی ہے جن کے والد 2014 میں ائیرپورٹ پر ڈیوٹی کے دوران شہید ہوئے تھے، والد کی شہادت نے بعد لڑکی نے دہشت گردوں سے اپنے والد اور ملک کا بدلہ لینے کے لیے اے ایس ایف میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور سخت تربیت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں شہزاد رائے کو ائیرپورٹ کے بیرونی حصے اور سیکیورٹی فورسز کے مناظر کو عکس بند کیا گیا ہے، جذباتی مناظر سے بھرپور گانے ’’مولا‘‘ کے آخر میں اے ایس ایف میں بھرتی ہونے کے بعد لڑکی کو اپنے والد کی تصویر کے آگے سلیوٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور نغمے کے آخر میں قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد بھی دی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close