صفحہ اول انٹرٹینمنٹ دپیکا کو ایک اور ہالی وڈ فلم مل گئی

دپیکا کو ایک اور ہالی وڈ فلم مل گئی

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ دپیکا پڈوکون بالی وڈ میں کامیابی کے بعد ہالی وڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور 2017 میں انہوں نے ہالی وڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

اداکارہ نے مشہور ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ فلم ’ایکس ایکس ایکس : ریٹرن آف ایگزیندر کیج‘ میں مرکزی کردار کیا تھا لیکن اب انہیں اسی سیریز کی ایک اور فلم مل گئی ہے۔

دپیکا پڈوکون ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کے چوتھے سیکوئل میں بھی ون ڈیزل کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق فلم ڈائریکٹر نے بھی کردی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک پاکستانی صارف طارق نے ہالی وڈ ہدایت کار ڈی جے کروسو سے اداکارہ دپیکاپڈوکون کے فلم کے چوتھے سیکوئل میں کاسٹ سے متعلق سوال کیا تو ہدایت کار نے کاسٹ میں ان کی شمولیت کی تصدیق کی۔

فلم ہدایت کار کہنا ہے کہ اسکرپٹ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد جلد ہی شوٹنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور وہ رواں سال کے آخر میں اداکار رنویر سنگھ سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

24total visits,2visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

کنگنا کا ایک بارپھرکرن جوہرپروار

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بالی ووڈ انڈسٹری میں جاری ’می ٹو…