انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ

پشاور: اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہےکہ ہمیں بے گھر بچوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ بچے مستقبل کا معمار ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے پشاور میں اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این سی ایچ آر) کیمپ کا بطور خیرسگالی سفیر دورہ کیا اور تقریب سے بھی خطاب کیا۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلی بار پشاور آئی ہوں اور بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، خوش ہوں کہ اتنے اچھے مقصد کے لیے مجھے چنا گیا اور یو این ایچ آر کی طرف سے جو ذمہ داری سونپی گئی اسے اچھی طرح سے نبھاؤں گی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھاکہ بے گھربچوں کی بحالی کے لیے کام کی ضرورت ہے، بے گھر افراد میں سب سے زیادہ بچے شامل ہیں اور ہمیں ان کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا کیوں کہ بچے مستقبل کا معمار ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے اضاخیل ری پیٹریشن سینٹر کا دورہ کیا، وفد ماہرہ خان سمیت ریلیف ایمرجنسی کوآرڈینیٹ رمارک لوپوک اوردیگر حکام بھی شامل تھے۔

اس دوران ری پیٹریشن سینٹر کے حکام نے اقوام متحدہ کے وفد کو سہولیات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر فلیپو گرینڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مہاجرین سیکیورٹی کی وجہ سے واپس جانے سے کتراتے ہیں ہمیں ان کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان مہاجرین کو نہیں بھولنا چاہیے اور مزید وسائل افغان مہاجرین پرخرچ کرنا ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close