انٹرٹینمنٹ

نک جونس نے اپنی اور پریانکا کی جوڑی کو ’پریک‘ نام دیدیا

امریکی گلوکار نک جونس نے بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی جوڑی کو ’پریک‘ کا نام دیدیا۔ گزشتہ روز پریانکا کے منگیتر نک جونس نے ایک امریکی ٹی وی شو ’دی ٹونائٹ شو‘ میں شرکت کی اور پہلی بار پریانکا کے ساتھ منگنی کے حوالے سے گفتگو کی۔

دلچسپ گفتگو کے دوران میزبان جمی فیلن نے نک جونس سے پوچھا کہ آپ کا سیلبریٹی کپل ہے آپ اسے کیا نک نیم دینا چاہیں گے؟جس کے جواب میں نک جونس نے اپنی جوڑی کو ’پریک‘ نام دیا۔

غور کیا جائے تو پریک میں دونوں شخصیات کے نام چھپے ہوئے ہیں یعنی ’پر‘ سے مراد پریانکا جب کہ ’یک‘ سے مراد نک ہے۔

علاوہ ازیں دونوں نے ساتھ نیو یارک فیشن ویک میں ایک ساتھ ریمپ پر جلوے بھی بکھیرے اور پرستاروں کی جانب سے خوب داد سمیٹی۔

نک جونس نے فیشن شو کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں ہیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے گزشتہ ماہ منگنی کی تھی۔

منگنی کی رسم ممبئی میں پریانکا کے گھر  میں ہوئی جس میں قریبی عزیر و اقارب نے شرکت کی جس کے بعد منگنی کا جشن بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں چند بالی وڈ ستاروں نے شرکت بھی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close