انٹرٹینمنٹ

سری دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کی تیاری

زیورخ: سوئس حکومت معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ نصب کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

بھارت کی انجہانی اداکارہ سری دیوی کا اداکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سپر ہٹ فلمیں دیں اور کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ سری دیوی کی اچانک موت نے ناصرف ان کے مداحوں کو ہلاکر رکھ دیا بلکہ بالی وڈ انڈسٹری کو بھی ایک بڑے صدمے سے دو چار کردیا۔
سری دیوی کی موت کے بعد انہیں ناصرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ایوارڈز سے نوازا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا، اب سوئٹزرلینڈ میں بھی سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کا مجسمہ نصب کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔
سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری دیوی کی مشہور فلم ’’چاندنی‘‘ کی شوٹنگ میں سوئٹزرلینڈ کے مناظر دکھائے گئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ سری دیوی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے تجویز زیر غور ہے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سوئٹزرلینڈ میں سیاحت کو بھی فروغ ملےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close