انٹرٹینمنٹ

ڈيم کی تعمير، اداکارہ میرا بھی میدان میں آگئیں

اداکارہ میرا نے بھی ڈیم کی تعمیر کے لیے پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ میرا کراچی میں خصوصی بچوں کے اسکول پہنچیں جہاں گیارہ بجے آنے والی میرا کا بچے دوپہر ایک بجے تک انتظار کرتے رہے۔

اس موقع پر میرا نے ڈیم فنڈ کے لیے میرا نے 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانے کی اپیل کردی۔

اداکارہ میرا فنکارعلی سلیم کے حق میں بھی بول پڑی ساتھ ہی اداکارہ میرا بچوں کے ساتھ ٹیبلو میں بھی شریک ہوئیں، اداکارہ میرا نے جاتے جاتے دوبارہ بچوں سے ملاقات کرنے کا وعدہ کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close