صفحہ اول Featured ایک اور ماڈل رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

ایک اور ماڈل رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

58 second read
0
0
36
Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit

منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی یورپی ماڈل ٹریزا ہیلسکی نے عدالت پیشی کے وقت بھی اپنی سج دھج کے باعث مرکز نگاہ بن کر ایان علی کی یاد تازہ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 سالہ ٹریزا ہیلسکی کا تعلق یورپی ملک جمہوریہ چیک سے ہے، اسے رواں برس لاہور ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے اس وقت گرفتارکیا تھا جب اس کے سامان سے 9 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ٹریزا بھی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کا اعتراف جرم کرچکی ہیں اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔

بدھ کے روزبھی ٹریزا کو لاہورکی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا لیکن عدالت میں غیرملکی ماڈل کورنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر کا بطور گواہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت میں پیشی کے دوران ٹریزا اپنی سج دھج کے باعث سائلین اورعملے کی مرکزنگاہ بن گئیں، سیاہ کرتے اورنیلی جینز کے ساتھ انہوں نے دوپٹہ لیا ہوا تھا، ٹریزا جہاں آنکھوں پر چشمہ لگا کرسورج کے گرم شعاعوں کو روکنے کی کوشش میں مصروف تھیں وہیں وہ کاغذ کے ٹکڑے کی مدد سے گرمی کا زورتوڑنے کے لیے خود کو پنکھا بھی جھل رہی تھیں۔
وکیل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آتے ہوئے جب ٹریزا نے دیکھا کہ ان کی وڈیو بنائی جارہی ہے تو اس انداز سے مسکرائیں کہ جیسے وہ عدالت میں پیشی کے لیے نہیں بلکہ ماڈلنگ پرجارہی ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سپرماڈل ایان علی بھی کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں اور وہ بھی ہر پیشی پر منفرد انداز میں پیش ہوا کرتی تھیں۔

Share on Pinterest
There are no images.
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سرکاری گاڑیاں چھنوانے میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

اے سی ایل سی پولیس کے ہاتھوں گرفتارملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں سچل …