انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان خوبصورت کیوں لگتی ہیں

اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ خواتین کو خوبصورت بننے کے کچھ گھریلو نسخے بتاتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ خان نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمیشہ ان سے ان کی خوبصورتی کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے، تاہم وہ مداحوں کو بتانا چاہتی ہیں کہ وہ بیوٹی پارلر نہیں جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کی والدہ انہیں بیوٹی پارلر جانے نہیں دیتی تھیں اور نہ ہی میک اپ استعمال کرنے دیتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے انہیں ایسا نسخہ بتایا تھا جو وہ آج تک استعمال کرتی ہیں اوریہی ان کی خوبصورتی کا راز ہے۔

و یڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان نے لیموں کا رس اور شہد آپس میں مکس کرکے اپنے چہرے پر لگایا اور 10 منٹ بعد چہرہ پانی سے دھو لیا۔

ماہرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ طریقہ خواتین کی جلد کو لمبے عرصے تک جوان اور خوبصورت رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close