انٹرٹینمنٹ

جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ ساتھی سمیت گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے پشاور میں پشتو گلوکارہ و ماڈل منیبہ شاہ کو مبینہ طور پر جعلی فیس بک آئی ڈی پر تصاویر لگانے اور خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔متاثرہ لڑکی ثنانے دعویٰ کیا کہ گلوکارہ اس کی نجی تصاویر اس کے ہی نام سے جعلی اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کررہی ہیں۔
متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایف آئی اے حکام نے تحقیقات شروع کیں اور گلوکارہ کے گھر پر مارے گئے چھاپے کے دوران منیبہ شاہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گلوکارہ منیبہ شاہ نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی، جس پر وہ لڑکیوں کی تصاویر شئیر کرتی تھی۔ گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر سائبر کرائم وِنگ کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close