انٹرٹینمنٹ

بڑھتی عمر اور بیماری نے اداکارہ منیشا کی شخصیت بدل دی

منیشا کوئرالا نے 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم“سوداگر”سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے شہرت شاہ رخ خان کے مد مقابل فلم ”دل سے “ سے حاصل کی جب کہ اپنے فلمی کیرئیر میں اداکارہ نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ملن،بمبئی،مہاراجہ،من اور کمپنی شامل ہیں۔اداکارہ نے 2010 میں نیپالی بزنس مین سے شادی کی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تاہم ان کی یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2 سال بعد دونوں میں طلاق ہوگئی۔

اداکارہ منیشا کوئرالا کی طلاق کے بعد مصیبتوں کا دور شروع ہوگیا اور انہیں کینسر کے عارضے کی تشخیص ہوئی جس پر انہوں نے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کیا، اداکارہ 4 سال تک کینسر سے لڑتی رہیں اور بھارت کے علاوہ امریکہ سے بھی علاج کرایا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close